لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے آج1180میگاواٹ کے بھکی گیس پاور پلانٹ کے دورے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سواسال قبل یہاں آئے تھے اور یہاں ہر طرف کھیت ہی کھیت تھے اور آج میںیہاں اس منصوبے پر کام کی رفتار دیکھ حیران رہ گیا ہوں ،یہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کی شبانہ روز محنت کا ثمر ہے کہ آج یہ منصوبہ84فیصد مکمل ہوچکا ہے جس پر میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اپنی محنت سے منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام کرنے کی نئی مثال قائم کی ہے،انشاء اللہ میں اورشہبازشریف اگلے ماہ دوبارہ یہاں آئیں گے اورپہلی گیس ٹربائن کا افتتاح کریں گے۔
خبرنامہ
وزیراعظم کی بھکی گیس پاور پلانٹ منصوبے کی 84فیصد تکمیل پر شہبازشریف کو مبارکباد
