خبرنامہ

وزیراعظم نواز شریف کا جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لئے جہانگیر بدر کی سیاسی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پی پی رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے پی پی رہنما کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت کو مضبوط کرنے کے لئے جہانگیر بدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔جہانگیر بدر نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے لیے کام کیا وہ سیاسی اثاثہ تھے جن کی سیاسی خدمات باعث فخر ہیں۔