خبرنامہ

وزیراعظم نواز شریف کا کویت پہنچنے پر پرتپاک استقبال

کویت سٹی (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر کویت پہنچے تو وزیراعظم کے مشیر شیخ سلیم الجابر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا‘ اس موقع پر وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ پیر کو وزیراعظم نواز شریف کے دو روزہ دورے پر کویت پہنچنے پر کویتی وزیراعظم کے مشیر شیخ سلیم الجابر نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ (ن غ)