خبرنامہ

وزیراعظم نواز شریف کی مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جان دے کر شہریوں کا تحفظ کیا‘ مادر وطن کے تحفظ کے لئے مسلح افواج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم نے مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی فرض شناسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جان دے کر شہریوں کا تحفظ کیا۔ مادر وطن کے تحفظ کے لئے مسلح افواج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ وزیراعظم نے حملے کے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ (ن غ)