چشمہ: (ملت+آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کیا،وزیراعظم نے چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مختلف حصے دیکھے۔وزیراعظم نوازشریف کو چشمہ پاور پلانٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا کہ بجلی گھر گذشتہ تیس روز سے اپنی مکمل صلاحیت پر کام کر رہا ہے،جوہری توانائی بجلی گھر تین سو چالیس میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے،12اکتوبر کو نیوکلیئر فژن ہو ا ہے،13اکتوبر کو گرڈ سے منسلک ہوئے،17نومبر کو پلانٹ کو مکمل صلاحیت سے چلایا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی تھری کیلئے جدید کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،کنٹرول روم میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے 6الائنس یافتہ آپریٹرز کام کر رہے ہیں،سی فور ،کے ٹو اور کے تھری کیلئے بھی آپریٹرز یہاں سے تربیت حاصل کر رہے ہیں،سول ورکس اور پلانٹ کی کمیشننگ میں چین کا تعاون حاصل رہا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اپریل2017میں سی فور منصوبے کو مکمل کیا جائے،منصوبے کی کامیاب تکمیل پر وزیراعظم نے انجینئرز اور کارکنوں کو مبارکباد دی۔۔۔۔(خ م)
خبرنامہ
وزیراعظم نےچشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کےمختلف حصے دیکھے
