خبرنامہ

وزیراعظم نے اپنے مختلف ادوار حکومت مین ملک میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کئے

حیدر آباد (ملت + آئی این پی) پاکستا ن مسلم لیگ (ن)کی رہنماسینیٹر راحیلہ مگسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے مختلف ادوار حکومت مین ملک میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ۔ وزیراعظم نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، وزیراعظم نے تمام چیلنجز پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ۔ پیر کو حیدرآباد میں مسلم لیگ (ن) ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے راحیلہ مگسی نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کی طرف سے وزیراعظم محمد نوازشریف کو خوش آمدید کہتی ہوں ، میرے ووٹرز نے ہر مشکل وقت میں نوازشریف کا ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر کلثوم نواز اور مریم نوقاز کو سلام پیش کرتی ہوں ، وزیراعظم نے اپنے مختلف ادوار میں ملک میں ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ۔ وزیراعظم نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا ۔ راحیلہ مگسی نے کہا کہ2009میں وکلاء تحریک میں محمد نوازشریف نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ وزیراعظم نے تمام چیلنجز پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔