خبرنامہ

وزیراعظم نے جماعت اسلامی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے حوالے سے جماعت اسلامی کی درخواست پر وزیراعظم نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ جواب میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں خطاب کے دوران کوئی غلط بیانی نہیں کی اور نہ ہی بطور رکن اسمبلی اور وزیراعظم انھوں نے حلف کی خلاف ورزی کی۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ لندن فلیٹس وزیراعظم کی ملکیت نہیں اور وزیراعظم ان چاروں فلیٹس میں سے کسی کے بھی بینیفشل مالک نہیں۔