خبرنامہ

وزیراعظم نے قانون ساز اسمبلی کے 2 نو منتخب ارکان سے حلف لیا

مظفر آباد:(ملت+اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے 2 نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ جمعرات کو آزاد کشمیر کونسل کے 53ویں بجٹ اجلاس میں عبدالخالق وصی اورچوہدری محمد صدیق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پرآزاد کشمیرکے صدر سردار مسعود خان بھی موجود تھے۔ قبل ازیں مقبوضہ کشمیر کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔