خبرنامہ

وزیراعظم نے ملک کو ایٹمی پاوربناکر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ، میاں وسیم اخترشیخ

قصور۔10 جون (ملت آن لائن،اے پی پی )وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بے مثال سیاستدان ہیں‘وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک کو ایٹمی پاوربناکر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ان کی بدولت آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔ ان خیالات کا اظہارممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے افطار ڈنرکی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وطن عزیز کے وقارکو ہمیشہ بلندکیا‘ (ن)لیگ کے قائدین نے اپنے مفادات سے بالاترہوکر پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ محمدنوازشریف پاکستان کے واحدلیڈر ہیں جنہیں عوام کی حمایت حاصل ہے ‘ عوام محمد نوازشریف پراعتمادکرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے جتواکر دوبارہ حکومت بنوائے گی۔