خبرنامہ

وزیراعظم نے گیس کے نرخوں میں اضافے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف نے گیس کے نرخوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی ۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے گیس کے نرخوں میں 36 فیصد اضافے کی سمری وزیراعظم نواز شریف، وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گیس کمپنیوں کی مالی ضرورت پوری کرنے کے لئے گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا قانونی طور پر لازم ہوچکا ہے حکومت نے ایڈوائس نہ دی تو اوگرا آرڈیننس کی روشنی میں 15 نومبرکو نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 36 فیصد اضافہ نہیں ہوگا وزیراعظم نے اوگرا کوگیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ 15 نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہوگی وفاقی حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق 6 اکتوبرکو آگاہ کیا گیا تھا۔