اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف سے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے ’’ہارٹ آف ایشیاء‘‘ کانفرنس میں شرکت کے لئے بھارت کے دورے سے قبل جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سرتاج عزیز نے افغانستان میں امن کی بہتری اور مفاہمتی عمل کے تناظر میں ’’ہارٹ آف ایشیاء‘‘ کانفرنس کے بارے میں وزیراعظم سے راہنمائی حاصل کی۔یہ کانفرنس 3اور 4 دسمبر کو بھارت کے شہر امر تسر میں منعقد ہو رہی ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
خبرنامہ
وزیراعظم وزیرخارجہ اور وزیر داخلہ سے ملاقات
