خبرنامہ

وزیراعظم پاکستان سے چیف آف دی نیول اسٹاف کی ملاقات

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو پاکستان نیوی سے متعلق پیشہ وارانہ اُمور کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے مادرِ وطن کی سمندری حدود کے دفاع میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کا کردار نہایت اہم ہے، حکومت پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ استعداد میں مزید اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔