آستانہ (آئی این پی، ملت آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے آستانہ ایکسپو 2017میں پاکستانی اسٹال کا دورہ کیا،ایکسپو میں پاکستانی ا سٹال گرین انرجی پر ہے،پاکستان سمیت دنیا کے115 ممالک نمائش میں حصہ لے رہے ہیں،نمائش 10ستمبر تک جاری رہے گی،نمائش کا مقصد جدید تقاضوں کے مطابق توانائی کے قابل تجدید ذرائع کا حصول ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم نوا ز شریف نے آستانہ ایکسپو 2017میں پاکستانی سٹال کا دورہ کیا۔آستانہ ایکسپو میں پاکستان کا سآال گرین انرجی پر ہے۔ایکسپو میں ایل ای ڈی لائٹ سے سبر ہلالی پرچم نمایا ں تھا۔پاکستان سمیت دنیا کے 115ممالک نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔آستانہ ایکسپو2017بین الاقوامی نمائش 10سمتبر تک جاری رہے گی۔نمائش کا مقصد جدید تقاضوں کے مطابق توانائی کے قابل تجدید ذرائع کا حصول ہے ۔
خبرنامہ
وزیراعظم کا آستانہ ایکسپو میں پاکستانی اسٹال کا دورہ
