خبرنامہ

وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلی فون، کامیاب ریفرنڈم پر مبارکباد

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف نے ترکی میں کامیاب ریفرنڈم پر ترک صدررجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور مبارک باد دی۔ اس موقع پر ترک صدر نے وزیر اعظم نواز شریف کو ترکی کے دورے کی دعوت بھی دی جو وزیر اعظم نے قبول کر لی۔ واضح رہے ریفرنڈم میں کامیابی پر ترک صدر کے اختیارات میں اضافہ ہو گیا ہے اور ترکی میں پارلیمانی نظام کی بجائے صدارتی نظام نافذ ہو گیا ہے۔