خبرنامہ

وزیراعظم کا حسن سدپارہ کے انتقال پراظہا رافسوس

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کا معروف کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار‘ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ پیر کو اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان آج ایک ہیرو سے محروم ہوگیا ہے عزم اور خود اعتمادی کے باعث حسن سدپارہ نے دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کیں۔ پوری قوم کو حسن سدپارہ کے شاندار کارناموں پر فخر ہے۔ ملک کا نام روشن کرنے پر حسن سدپارہ ی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ (ن غ)