مظفر آباد:(ملت+اے پی پی) وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آزادجموں و کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پر مظفر آباد پہنچے ہیں جہاں انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، برجیس طاہر، خرم دستگیر سمیت طارق فضل چوہدری ،سردار مہتاب احمد خان، پرویز رشید اور آصف کرمانی نے بھی شرکت کی۔ بجٹ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جب کہ 2 نئے ممبران عبدالخالق وصی اور چوہدری محمد صدیق نے حلف اٹھایا، دونوں ارکان سے وزیراعظم نواز شریف نے حلف لیا۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر معاملات کا جائزہ بھی لیں گے۔
خبرنامہ
وزیراعظم کا دورہ مظفر آباد، بجٹ اجلاس میں شرکت
