اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں وزیراعظم نے سی ڈی اے کی کارکردگی پر شدید تحفظات اور اظہار برہمی کیا ،وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں صفائی کی ناقص صورتحال پر بھی اظہار برہمی کیا ۔ہفتہ کو وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین سی ڈی اے کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں ندی ،نالوں اور آبی آلودگی باعث تشویش ہے،چھوٹے سیکٹرز اور مضافات میں پبلک پارکس کی حالت خراب ہے،مارکیٹوں اور سڑکوں پر تجاوزات سے راہ گیروں کو شدید مشکلات ہیں،شہر میں اسٹریٹ لائٹس کا نظام نامناسب ،ناکافی اور قابل افسوس ہے۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں تجاوزات میں اضافے اور سی ڈی اے کی نااہلیت پر اظہار برہمی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پلان نہ ہونے پر اظہار ناراضگی ظاہر کی جبکہ شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی حالت زار پر بھی شدید اظہار ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نے سی ڈی اے سے پانچ جنوری تک مفصل پلان کی تفصیلات مانگ لیں۔
خبرنامہ
وزیراعظم کا سی ڈی اے کی ناقص کارکردگی کا نوٹس
