خبرنامہ

وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون

لاہور: (ملت+اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ٹیلیفون پر مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور گلدستہ بھجوایا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور کے اتفاق ہسپتال میں دو روز سے زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ روز ان کا پتے کا کامیاب آپریشن ہوا۔ خیریت معلوم کرنے کے لئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے مولانا کو ٹیلیفون کر کے جلد صحت یابی کی دعا کی اور گلدستہ بھی بھجوایا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی ہسپتال پہنچ کر مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ان کی دعا ہے مولانا فضل الرحمن جلد صحتیاب ہو کر امور سیاست میں واپس آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بھی بغیر پروٹوکول اتفاق ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں عیادت کی۔