خبرنامہ

وزیراعظم کا نواب شاہ پہنچنے پر گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ نے استقبال کیا

نواب شاہ (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف کا نواب شاہ پہنچنے پر گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے استقبال کیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف سیہون شریف کے دورے کیلئے نواب شاہ پہنچے تو گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے استقبال کیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔