خبرنامہ

وزیراعظم کا وادی نیلم میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی بس کا معائنہ

مظفرآباد: (ملت+آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے وادی نیلم میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی بس کا معائنہ کیا،بھارتی فورسز نے دھنیا ل کے قریب بس کو مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا تھا،23نومبر کو بھارتی جارحیت سے سات شہری شہید اور دس زخمی ہوئے تھے،بھارت نے بس حملے کے زخمیوں کی امداد کیلئے آنے والے ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا تھا۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے حملے میں زخمی ہونے والے نوجوانوں سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں،بھارتی حملے میں شہید ہونیو الے نوجوانوں کی تصاویر بس پر چسپاں ہیں۔