اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف (کل) منگل کراچی کا دورہ کریں گے،وزیراعظم پاک بحریہ کی کثیرالملکی مشقوں امن 2017کا معائنہ کریں گے،وزیراعظم محمد نوازشریف اپنے کراچی کے دورے کے دوران سندھ کے گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم کو گرین لائن منصوبے،لیاری ایکسپریس وے اور سرکلر ریلوے پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم محمد نوازشریف کو کراچی کیلئے پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
خبرنامہ
وزیراعظم (کل) پاک بحریہ کی کثیرالملکی مشقوں امن 2017کا معائنہ کریں گے
