اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو عوام میں پذیرائی حاصل ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور انصاف کا ہے،تحریک انصاف آئندہ کے پی کے میں نہیں جیت سکے گی۔جمعرات کو پانامہ فیصلہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے پی کے میں ناکام ہوگئی ہے،وہ آئندہ وہاں حکومت نہیں بنا سکے گی،سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور انصاف کا ہے،اس سے پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،اس سے معلوم ہوا کہ وزیراعلیٰ کو عوام میں پذیرائی حاصل ہے۔انہوں نے کہا یہ عوام کی فتح ہے۔
خبرنامہ
وزیراعظم کو عوام میں پذیرائی حاصل ہے،سردار یوسف
