خبرنامہ

وزیراعظم کی رائل فراٹزلینڈکیمپینا کے سی ای او رالف جوسٹن سے ملاقات

اسلام آباد(ملت +آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بنیادی ڈھانچے،توانائی اور مواصلات کے منصوبوں پر کام کرر ہی ہے،سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کیلئے معاشی اصلاحاتی پروگرام پرتوجہ دے رہے ہیں،پاکستان میں مربوط نہری نظام اور زمین قدرتی وسائل سے مالامال ہے،کسانوں کی سہولت کیلئے کھاد پرسبسڈی کی مدت میں توسیع کی ہے۔بدھ کو نیدرلینڈ کی کمپنی رائل فراٹزلینڈکیمپینا کے سی ای او رالف جوسٹن سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کوزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ جغرافیائی محل ووقوع کے باعث پاکستان میں وسیع مواقع ہیں،پاکستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،کسانوں کی سہولت کیلئے کھاد پر سبسڈی کی مدت میں توسیع کی ہے،حکومت نے خصوصی اقتصادی زونز کیلئے قوانین بنائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت بنیادی ڈھانچے،توانائی اور مواصلات کے منصوبوں پر کام کررہی ہے،ہم خوش قسمت ہیں کہ قدرت نے ہمیں چارموسموں سے نوازا ہے،پاکستان میں مربوط نہری نظام اور زمین قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کیلئے معاشی اصلاحات پروگرام پر توجہ دے رہے ہیں۔اس موقع پر رالف جوسٹن نے کہاکہ وسط ایشیاء کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کی وجہ ڈیری کے شعبے میں نمایاں تبدیلی ہے،پاکستان کے متوسط طبقے کی آمدن میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ڈیری مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہورہاہے،ہم پاکستان کو ڈیری مصنوعات برآمد کرنے والا ملک بناناچاہتے ہیں،سیکیورٹی میں بہتری کے باعث پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بن چکاہے،آئند چند سال میں پاکستان میں 10کروڑ ڈالرسرمایہ کریں گے