خبرنامہ

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کے لئے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ بعض عوامی عہدیداران اور عوامی نمائندگان کی بنیادی تنخواہ پر نظرثانی، سرکاری خریداری قواعد 2004ء میں ترمیم، بھارت میں تیار ہونے والی ادویات کے لئے عدم اعتراض کے سرٹیفیکیٹ کے اجراء، ڈیزاسٹر مینجمنٹ بارے آذربائیجان کے ساتھ معاہدے اور کویت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ دفاعی تعاون کے الگ الگ معاہدے ایجنڈے کا حصہ تھے۔ کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے تشکیل نو (سی سی او آر) کے 11 نومبر کو منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔