کوئٹہ ۔ 25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پولیس ٹریننگ سنٹر میں دہشت گردی کے حملہ کے بعد صورتحال پر غور کیلئے منگل کو یہاں گورنر ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ ثناء اﷲ زہری، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، قومی سلامتی مشیر ناصر خان جنجوعہ، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، ڈی جی ایم آئی میجر جنرل ذکی منج اور ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں مسلح افراد کے حملہ میں کم از کم 60 ریکروٹس شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
خبرنامہ
وزیراعظم کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اجلاس
