خبرنامہ

وزیراعظم کی پارٹی امیدواروں کوکامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کشمیر کونسل انتخابات میں پارٹی امیدواروں کوکامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقین ہے کہ نومنتخب ارکان عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے اور ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کو آگے بڑھائیں گے،عوام نے آزادکشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کیا،تمام تر توانائیاں عوامی خدمت اور آزادکشمیر کی ترقی کیلئے صرف کرنی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کے شکار مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا،کشمیری حق خودارادیت کے حصو ل کیلئے بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں،ہم ہر سطح پر کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔(خ م)