اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں ایک نئے بلاک کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے‘ یہاں ایک مکمل ڈائیلاسز سنٹر ہوگا‘ اسلام آباد میں 300 بستروں کا ڈسٹرکٹ ہسپتال بنایا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم کے اعلان کردہ ہسپتالوں میں سے تین ہسپتال یہاں تعمیر کئے جائیں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عذرا فضل کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پمز میں جدید وارڈز‘ نئی ایمرجنسی‘ پتھالوجی کا الگ بلاک قائم کیا ہے‘ اراکین اگر پمز ہسپتال کا دورہ کریں گے تو اس میں بہتری دکھائی دے گی۔ پمز میں ایک نئے بلاک کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ایک نیا ڈائیلاسز سنٹر یہاں ہوگا جس میں مکمل آلات و مشینری ہوگی۔ اسلام آباد میں 300 بستروں کا ڈسٹرکٹ ہسپتال پارک روڈ پر بنے گا۔ وزیراعظم کے اعلان کردہ ہسپتالوں میں سے تین ہسپتال اسلام آباد میں بنیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پمز میں میڈیکل ٹاور بنانے کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔
خبرنامہ
وزیراعظم کے اعلان کردہ ہسپتالوں میں سے تین ہسپتال اسلام آباد میں تعمیر کئے جائیں گے
