خبرنامہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف کی ملاقات

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف نے ملاقات کی،ملاقات میں معاون خصوصی طارق فاطمی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے،بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں روارکھی جاتی ہیں،اسلام کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈے کے سدباب کیلئے مجموعی اقدامات ضروری ہیں،او آئی سی سوشل میڈیا پر ایسے مواد کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف نے ملاقات کی۔ملاقات میں معاون خصوصی طارق فاطمی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے،بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں روارکھی جاتی ہیں،اسلام کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈے کے سدباب کیلئے مجموعی اقدامات ضروری ہیں،او آئی سی سوشل میڈیا پر ایسے مواد کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف احمد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے،بھارت کا او آئی سی نمائندے کے دورہ کشمیر کی درخواست کا جواب نہ دینا قابل افسوس ہے،ملاقات میں اسلام فوبیا کے انسداد اور مسلمان اقلیتوں سے اظہار یکجہتی پر اتفاق کیا گیا۔