خبرنامہ

وزیراعظم کے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا

رسالپور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں پہنچے تو پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم کو سلامی دی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا،وزیراعظم نوازشریف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو اعزازات دیئے،تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا،وزیردفاع خواجہ محمد آصف،سفارتکار،اعلیٰ عسکری و سول حکام شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا،وزیراعظم کو سلامی دی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا،وزیراعظم نوازشریف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور چیمپئن سکواڈرن کو قائداعظم بینر دیا۔وزیراعظم نے پاس آؤٹ ہونے والے جنرل ڈیوٹی پائلٹس کو بیجز لگائے،گریجویشن کی تقریب میں ایوی ایشن کے 113کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔وزیراعظم نیمختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو اعزازات دیئے۔تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا،وزیردفاع خواجہ محمد آصف،سفارتکار،اعلیٰ عسکری و سول حکام شریک ہوئے۔تقریب میں شیردل سکواڈرن نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے فلائی پاسٹ کا معائنہ کیا۔۔۔۔(خ م)