اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں نیشنل گرین ڈے منایا گیا‘ وزیراعظم نواز شریف نے خصوصی بچوں کے ہمراہ پودا لگایا۔ جمعرات کو گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں نیشنل گرین ڈے منایا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے خصوصی بچوں کے ہمراہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پودا لگایا۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی اور وزیر قانون و انصاف زاہد حامد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہر سال 9فروری کو گرین پاکستان ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔ ملک بھر میں دس کروڑ اقسام کے درخت لگائے جائیں گے۔ گرین پاکستان پروگرام کے لئے وفاقی حکومت نے ساڑھے تین ارب روپے مختص کئے ہیں۔ صوبے بھی اتنی ہی رقم پروگرام کے لئے مختص کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت اسلام آباد میں پچاس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ (ن غ)
خبرنامہ
وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں نیشنل گرین ڈے منایا گیا
