خبرنامہ

وزیراعظم ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں‘احسن اقبال

نواز شریف کے

بھارتی فوج کی پرتشدد کارروائیوں سے سیکڑوں کشمیری شہیداورزخمی ہوچکے ہیں‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی کا انٹر ویو
لاہور(ملت+آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں،بھارتی فوج کی پرتشدد کارروائیوں سے سیکڑوں کشمیری شہیداورزخمی ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے جاپانی جریدے کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعدپاکستان میں سیکیورٹی حالات بہترہوگئے ہیں،پچھلے3سال میں پاکستان کے اقتصادی اشاریے بھی بہترہوئے ہیں۔سی پیک سے یورپی یونین،مشرق وسطی،امریکااورایشیائی ممالک بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔سی پیک منصوبے سے3ارب لوگوں کورابطے میں مددملے گی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیاکی3بڑی ایکسچینجوں میں شامل ہوگئی ہے جو بہت اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے جاپان پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ لیگ کے چےئر مین سے ملاقات بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائربھی دگناہوگئے ہیں۔احسن اقبال ٹوکیومیں ورلڈمارکیٹنگ سمٹ میں شرکت بھی کریں گے۔