لندن (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا لندن کے ہسپتال میں آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ہے جس کے بعد وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لندن کے ایک ہسپتال میں اپنی آنکھوں کا آپریشن کرایا ہے جس کے بعد وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے ہمراہ انکی فیملی بھی ہے ۔چوہدری نثار علی خان نے آنکھوں میں تکلیف کے باعث لاہور کے ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ بھی کرایا تھا۔وزیر داخلہ کے دوستوں نے انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
خبرنامہ
وزیرداخلہ کا لندن کے ہسپتال میں آنکھوں کا آپریشن
