خبرنامہ

وزیرداخلہ کی قانونی ماہرین سے مشاورت، پریس کانفرنس ملتوی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سانحہ کوئٹہ پر سپریم کورٹ کے کمیشن کی رپورٹ پر قانونی ماہرین سے مشاورت کیلئے پریس کانفرنس ملتوی کردی،وزیرداخلہ قانونی ماہرین سے مشاور ت کے بعد (کل) ہفتہ کو پریس کانفرنس کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب ہاؤس میں 4بجے پریس کانفرنس کرنی تھی ۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے سپریم کورٹ کے کمیشن کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ پر مشاورت کیلئے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کی۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے اٹارنی جنرل اور دیگر قانونی ماہرین سے کمیشن کی رپورٹ پر مشاورت کی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان (کل) ہفتہ کو پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔