خبرنامہ

پاکستان کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی گئی،کابینہ اجلاس میں گذشتہ سال بہترین حج انتظامات کو سراہا گیا،کوشش ہے کہ حج سکیم میں زیادہ سے زیادہ کوٹہ حکومت کا ہو،حج پالیسی کے تحت ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جو اب تک حج نہیں کرسکے،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ حج اخرات میں مزید کمی کی جائے ،پی آئی اے کو حج کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ہاؤسنگ سے متعلق تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کی گئی ہے،غریب اور کم آمدن والے افراد کو ہاؤسنگ سکیموں میں ترجیح دی گئی ہے،تجارتی بنیادوں پر گیس کی فراہمی کے کنکشنز پر پابندی ختم کی گئی ہے،ایل این جی ٹرمینل 2015 سے مکمل فعال ہے،ادویات کی پیکنگ پر بار کوڈ کے نظام کو متعارف کرایا جارہا ہے،بارکوڈ کا مقصد جعلی اور زائد المعیاد ادویات کی روک تھام ہے،بارکوڈ کو موبائل کے ذریعے سکین کرکے ادویات کی معلومات مل سکیں گی،ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت میں تحفظ دینے کی پالیسی پیش کی گئی ہے،سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کی پالیسی کی تجویز 2015میں دی تھی،اسلام آباد،لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف وزارتوں کے21 سمجھوتوں کی منظوری دی گئی،پاکستان کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بدھ کو وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہاؤسنگ سے متعلق تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کی گئی ہے،غریب اور کم آمدن والے افراد کو ہاؤسنگ سکیموں میں ترجیح دی گئی ہے،تجارتی بنیادوں پر گیس کی فراہمی کے کنکشنز پر پابندی ختم کی گئی ہے،آر ایل این جی کے ذریعے 6سو ملین مکعب فٹ گیس نظام میں مہیا کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کیلئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے،گیس کنکشنز پر پابندی کے خاتمے سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل 2015 سے مکمل فعال ہے،وزیراعظم نے سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے،کابینہ اجلاس میں گذشتہ سال بہترین حج انتظامات کو سراہا گیا،کوشش ہے کہ حج سکیم میں زیادہ سے زیادہ کوٹہ حکومت کا ہو،حج پالیسی کے تحت ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جو اب تک حج نہیں کرسکے،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ حج اخرات میں مزید کمی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ حج کرایوں میں اضافہ نہ کرے،حاجیوں کیلئے رہائش اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کیا گیا ہے،حاجیوں کیلئے 24گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت کا انتطام کیا گیا ہے،حاجیوں کو ٹرانسپورٹ کیلئے جدید بسوں کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ ایسا نظام وضع کیا جائے جس سے حاجیوں کی شکایات کا فوری ازالہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی پیکنگ پر بار کوڈ کے نظام کو متعارف کرایا جارہا ہے،بارکوڈ کا مقصد جعلی اور زائد المعیاد ادویات کی روک تھام ہے،بارکوڈ کو موبائل کے ذریعے سکین کرکے ادویات کی معلومات مل سکیں گی،نئے نظام سے ادویات کے معیار کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ادویات کی بارکوڈنگ کے نظام پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا،ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت میں تحفظ دینے کی پالیسی پیش کی گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کی پالیسی کی تجویز 2015میں دی تھی،اسلام آباد،لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف وزارتوں کے21 سمجھوتوں کی منظوری دی گئی،پاکستان کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گریڈ ایک سے 15کے سرکاری ملازمین کی مستقلی کے وقت عمر کی بالائی حد میں رعائت ملے گی، گریڈ 16-17کے ملازمین کو ایف پی ایس کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے ملازمین اقساط پر گھر حاصل کرسکیں گے،عارضی ملازمین کی مستقلی کے وقت ان کو تجربے کے لحاظ سے نمبر دیئے جائیں گے،سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے،کلبھوشن کے خلاف فیصلہ پاکستان کے مروجہ قوانین کے تحت کیا گیا،پاکستان میں کوئی بھی جاسوسی کرے گا اس کیلئے یہی سزا ہوگی۔۔۔۔(خ م)