(ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں قابل نوجوانوں کی کثیر تعداد ہے جو ہمارا اثاثہ ہیں، مضبوط ادارے اور معاشرتی عدل کی دستیابی ہماری حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی ثقافتی اقدار کو سمجھنا چاہئے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی اور مالی نقصان کی شکل میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
خبرنامہ
وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے جاپان کے سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
