اسلام آباد (ملت + اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب نے تعلیم اور صحت کے فروغ کے لئے کثیر فنڈز مختص کئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ طاقت کا معیار تعلیم ہے اور یہ واحد ہتھیار ہے جس کے چوری ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم حاصل نہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ اپنی طاقت کھو چکے ہیں ۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور ان کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے اور وزیر اعظم محمد زواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب نے تعلیم کو فروغ دینے کے لئے کافی فنڈز مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے مجھے اپنے حلقہ میں خواتین کے لئے یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ ایک میڈیکل کالج اور 4 سو بیڈ کا ہسپتال بنانے کے لئے فنڈز بھی فراہم کئے ہیں تاکہ خواتین عملی طور پر آگے آسکیں۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ میری قیادت نے ہمیشہ خواتین کی ترقی اور و معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے خصوصی طور فنڈز خرچ کرنے کے لئے مجھے مشورہ دیا.ہے۔انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کو چاہیے کہ وہ خواتین کے لئے جنرل نشستوں پر تقریبا 5 فیصد نشستیں مختص کر ے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے وفاق اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خواتین وزراء کو نامزد کررکھا ہے۔
خبرنامہ
وزیر اعظم اور وزیر اعلی تعلیم اور صحت کے فروغ کے لئے کثیر فنڈز مختص کئے ہیں، تہمینہ دولتانہ
