اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیر اعظم نے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں اور کالجوں کے طلباء کیلئے سفری سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد کے 422 سکولوں کیلئے وزیر اعظم نے 200 بسوں کی منظوری دے دی۔ بسوں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف آج باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دیہی علاقے کی ایک طالبہ نے ان کو ٹرانسپورٹ کی مشکلات کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد کے تمام سرکاری سکولوں اور کالجوں میں بسیں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا۔
خبرنامہ
وزیر اعظم آج 200 بسیں تعلیمی اداروں کے حوالے کریں گے
