خبرنامہ

وزیر اعظم سینیٹ، قومی اسمبلی کے سامنے جوابدہ ہے، رضا ربانی

وزیر اعظم سینیٹ

وزیر اعظم سینیٹ، قومی اسمبلی کے سامنے جوابدہ ہے، رضا ربانی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ وزیر اعظم، وفاقی کابینہ کے وزرا کو طلب کرسکتی ہے، وزیر اعظم سینیٹ، قومی اسمبلی کے سامنے جوابدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رضا ربانی نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ کہنا درست نہیں کہ سینیٹ انہیں طلب نہیں کرسکتی، وزیر اعظم یا کابینہ کے کسی ممبر کو طلب کرنا سینیٹ کا آئینی اختیار ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں کافی عرصہ چپ رہا مگر اب معاملہ ایوان کی بالادستی کا ہے، یہ کہنا کہ پریذائیڈنگ آفیسر مجھے طلب نہیں کرسکتا آئین کی خلاف ورزی ہے، سیاسی مسائل کو پارلیمان میں حل کرنا چاہئے۔ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت 3 مختلف اسکیمیں لائی ہے، ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے کالا دھن سفید کرنے کی کوشش ہے، حکومت کی جانب سے لائی گئی تمام اسکیمیں ناکام رہی ہیں، مڈل کلاس طبقے کے لیے کسی قسم کی اسکیم نہیں لائی گئی، صدر سے گزارش ہے ایسی ایمنسٹی اسکیم ماننے سے انکار کردیں۔
شیری رحمان نےوزیراعظم کےچیئرمین سینیٹ پربیان کومستردکردیا
سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ بیان پر وزیر اعظم کو طلب کرسکتے ہیں، چیئرمین سینیٹ ایگزیکٹو، وزرا اور حکام کو طلب کرسکتے ہیں، وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ اور ایوان کی بے توقیری کی، وزیر اعظم کے بیان پر ایوان میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم پر بھی آواز اٹھائیں گے راتوں رات اسکیم لے آئے، ہم ایوان اور چیئرمین سیینیٹ کے عہدے کو مذاق نہیں بننے دیں گے، حکومت کی طبیعت متحدہ اپوزیشن ایوان میں درست کردے گی۔