وزیر اعظم سےریاض حسین پیرزادہ کی ملاقات
اسلام آباد: (ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھیلوں کی قومی فیڈریشنز سمیت کھیلوں کے نظام کی بہتری اور احیاء نو کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ سے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم آفس میں ملاقات کے دوران جاری کیں ۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی سیکرٹری امجد علی خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس محمد اختر نواز گنجیرا بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان سپورٹس بورڈ اور سپورٹس یونیورسٹی سے متعلق امور زیر غور آئے۔ وزیر اعظم نے کھیلوں کی قومی فیڈریشنز سمیت کھیلوں کے نظام کے احیاء نو کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کی ہدایت کی ۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان سپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے مشترکہ تعاون سے جدید ترین سپورٹس یونیورسٹی بنائی جارہی ہے جس کا افتتاح دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک بھر میں صنعتی شعبے کو گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے،ہمیں سخت محنت سے توانائی کے شعبے میں مزید ترقی کرنی ہے،توانائی کے شعبے میں ہم نے وہ کام کیے جو کسی اور نے نہیں کئے،پاکستان کھاد درآمدی ملک سے برآمدی ملک بن گیا ہے،گیس کو ہماری توانائی کی ضرورت پورا کرنے میں کلیدی حیثیت حاصل ہے، تاپی گیس منصوبہ عملدرآمد کے مراحل میں ہے، ایران ، اکستان گیس پائپ لائن منصوبہ عالمی پابندیوں کے باعث التواء کا شکا ر ہے، فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس کو گیس پر منتقل کیا جارہا ہے۔جمعرات کو پاکستان تیل وگیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مثبت تجاویز کی ضرورت ہے۔این ای ڈی یونیورسٹی اور پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی اس حوالے سے کوشش قابل قابل ستائش ہیں
خبرنامہ
وزیر اعظم سےریاض حسین پیرزادہ کی ملاقات
