خبرنامہ

وزیر اعظم سے بل گیٹس کی ملاقات

ڈیووس: (ملت+اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی سرمایہ دار بل گیٹس نے ڈیووس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے سے متعلق کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کی خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک اور محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔