خبرنامہ

وزیر اعظم سے میر حاصل خان برنجو کی ملاقات

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے بندرگاہیں و جہاز رانی سینیٹر میر حاصل خان برنجو نے بدھ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔