وزیر اعظم ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کے لئے پر عزم ہیں ، شیخ آفتاب
اسلام آباد ۔ 7جون (ملت آن لائن…اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے توانائی کے منصوبوں کو مقررہ وقت کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 2013 ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے برسراقتدار آتے وقت ملک کو توانائی بحران سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کے لئے پر عزم ہیں اور مسلم لیگ(ن) نے چار سالہ دور اقتدار میں توانائی کے ہائیڈل، سولر ،تھرمل اور کول منصوبوں کا آغاز کیا ۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم مذکورہ منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ توانائی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پختہ عزم رہنما ہیں اور وہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔وفاقی وزیر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اگلے سال تک لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ میں کامیاب ہو جائے گی۔
خبرنامہ
وزیر اعظم ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کے لئے پر عزم ہیں ، شیخ آفتاب
