خبرنامہ

وزیر اعظم نواز شریف سے گورنر پنجاب کی ملاقات

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور(ملت+آئی این پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف سے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں بالخصوص جنوبی پنجاب کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر خواجہ آصف بھی موجود تھے