خبرنامہ

وزیر اعظم نواز شریف نے پنڈی بھٹیاں ،فیصل آبادموٹروے پرسانگلہ ہل انٹر چینج کا افتتاح کر دیا

سانگلہ ہل(ملت + آئی این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پنڈی بھٹیاں ،فیصل آبادموٹروے پرسانگلہ ہل انٹر چینج کا افتتاح کر دیا،منصوبے کی تعمیر پر 29 کروڑ 92 لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔جمعہ کو وزیر اعظم نوازشریف نے پنڈی پھٹیاں فیصل آبادموٹر وے پر سانگلہ ہل انٹر چینج کا افتتاح کر دیا،انٹرچینج لاکھوں عوام کو لاہور،اسلام آباد اور سرگودھا تک آسان رسائی دے گا،سانگلہ ہل انٹرچینج پر 2ٹول پلازے ہیں جن کی لمبائی3.7کلومیٹر ہے اور منصوبے کی تعمیر پر 29کروڑ92لاکھ روپے لاگت آئے گی ،سانگلہ ہل کے مقام پر انٹرچینج کی تعمیر مقامی آبادی کا دیرینہ مطالبہ تھا۔