خبرنامہ

وزیر اعظم نواز شریف کی بغیر پروٹو کول معروف صنعت کارچوہدری منیر کے گھرآمد، ظہرانے میں شرکت

لاہور(ملت + آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف کی بغیر پروٹو کول معروف صنعت کارچوہدری منیر کے گھرآمد جبکہ وزیر اعظم کی نواسی مہرالنسا اورچوہدری راحیل منیر نے ان کا استقبال کیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز وزیر اعظم نے چوہدری منیر اور انکے اہلخانہ کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی وزیر اعظم نوازشریف بارہ بجکر پچاس منٹ پر چوہدری منیر کی رہائش گاہ پہنچے اور دو گھنٹے سے زائد قیام کے بعد تین بجکر بارہ منٹ پراپنی رہائش گاہ جاتی عمرہ روانہ ہوگئے۔ فیملی ذرائع کیمطابق وزیرا عظم نجی مصروفیات کے سلسلے میں چوہدری منیر کی رہائش گاہ گئے تھے ۔