لاہور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ،وزیراعلی شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل کی جانب بڑھ رہا ہے اور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقی معنوں میں گیم چینجرثابت ہوا ہے ۔سی پیک نے پاکستان میں پائیدار ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت ، معیار اور رفتار میں اپنی مثال آپ ہیں اور کوئی مخالف بھی ہمارے منصوبوں کی شفافیت پر انگلی اٹھا نہیں سکتا اور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے بعض سیاسی عناصرآج تنہا ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ باشعور عوام نے شکست خوردہ عناصر کی منفی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔
خبرنامہ
وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل کی جانب بڑھ رہا ہے
