اسلام آباد(ملت آن لائن) وزیرمملکت برائےاطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ وزیراعظم جےآئی ٹی میں عوام کےاعتماد کےلیےپیش ہورہےہیں، وزیراعظم احتساب کی عملی مثال پیش کررہے ہیں۔انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا وزیر اعظم کے برعکس عمران خان سوال کرنے والوں کی اور اداروں کی تحقیر کرتےہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کے آئین کی حکمرانی کے لیئے وزیر اعظم جمعرات کو جے آئے ٹی میںجا رہے ہیں، وزیراعظم کو سمن بعد میں ملا،جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا فیصلہ پہلے کیا ۔
خبرنامہ
وزیر اعظم نے جے آئی ٹی میں پیشی کا فیصلہ سمن سےپہلے کیا۔مریم اورنگزیب
