کٹاس راج: (ملت+اے پی پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو یہاں چکوال میں واقع ہندووں کے تاریخی مندر کٹاس راج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ مندر کے مقدس امرت جل تالاب کے مقام پر قائم کیا گیا ہے جو یاتریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم نے مندر کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ انہوں نے کٹاس راج کے مختلف حصے دیکھے جہاں انہیں اس کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
خبرنامہ
وزیر اعظم نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا
