اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف نے پی ایس ایل کے فائنل کے میچ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے وزارت پانی و بجلی کوہدایت کی ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی وزارت پانی و بجلی نے متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کولوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔جبکہ لیسکو کے زیرتحت پی ایس ایل کے فائنل میچ کے شروع ہونے سے ایک دن پہلے 4مارچ کوشام6 بجے سے6مارچ کوصبح6بجیتک لوڈ شیڈنگ کانہ کرنیکافیصلہ کیاگیاہے۔
خبرنامہ
وزیر اعظم نے پی ایس ایل فائنل کے دوران بجلی نہ بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی
