خبرنامہ

وزیر اعظم نے گورنر سندھ کی عیادت کی

کراچی (ملت + اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی سے منگل کو مقامی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ گورنر سندھ صحت میں بہتری کے بعد جلد اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے وزیراعظم کی آمد اور نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ حوصلہ افزاء ہے، صحت میں بہتری آئی ہے، جلد اپنی آئینی ذمہ داریاں سنبھال لوں گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔